پاکستان میں سونے کی قیمت

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ 

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار 800 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 34 ہزار 800 روپے ہوگئی ہے۔ 

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ ایک ہزار 303 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 40 ڈالر اضافے کے بعد بلند ترین سطح  2ہزار 254 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے۔